چینی برآمد نہیں ہوگی:حکومت نے فیصلہ سنادیا

چینی برآمد نہیں ہوگی:حکومت نے فیصلہ سنادیا
کیپشن: چینی برآمد نہیں ہوگی:حکومت نے فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک :چینی کی قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہ ملنے پرحکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

شوگرملز ایسوسی ایشن نے چینی برآمد کرنے کی اجازت کی سفارش کی تھی۔شوگرایڈوائزری بورڈ نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں سے تجاویز مانگی تھیں۔شوگرملز مالکان برآمد کے بعد قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہ کرا سکے۔حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق برآمد سے متعلق سفارش کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔برآمد کی اجازت سے چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق چینی کے معاملے پر متعلقہ فورمز سے بات چیت اور جائزہ بھی لیا گیا۔قیمتوں میں استحکام سے متعلق یقین دہانی کے بغیر اجازت ممکن نہیں۔ایڈوائزری بورڈ نے دستیاب ذخیرے، پیداوار اور برآمد پر صوبوں سے سفارشات مانگی تھیں۔سفارشات کی روشنی میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کی سفارشات کا جائزہ ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق برآمد کی اجازت نہ دینے سے متعلق شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔