190ملین پاؤنڈاسکینڈل،بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی کیخلاف چارج شیٹ سامنےآگئی

190ملین پاؤنڈاسکینڈل،بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی کیخلاف چارج شیٹ سامنےآگئی
کیپشن: 190 million pounds scandal, PTI founder, Bashira Bibi charge sheet has come out.

ایک نیوز:190ملین پاؤنڈاسکینڈل ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف چارج شیٹ سامنےآگئی۔
چارج شیٹ کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے وزارت عظمیٰ کے دوران معروف پراپرٹی ٹائیکون سے غیر قانونی مالی فوائد حاصل کئے، پراپرٹی ٹائیکون سے بانی پی ٹی آئی نے ذولفی بخاری کے ذریعے 458 کنال اراضی القادر یونیورسٹی کیلئے بطور عطیہ حاصل کی، اپریل 2019 میں القادر یونیورسٹی کا کوئی وجود نہیں تھا۔

چارج شیٹ میں کہاگیاکہ برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈ کا سراغ لگایا،190 ملین پاؤنڈ پاکستان منتقل ہونے سے قبل شہزاد اکبر نے پراپرٹی ٹائیکون سے خفیہ معاہدہ کیا، عمران خان  رولز آف بزنس 1973 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، شہزاد اکبر نے6 دسمبر2019 کو نیشنل کرائم ایجنسی کے رازداری ڈیڈ پر دستخط کئے۔
 چارج شیٹ کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کو اپنے اثر و رسوخ سے کابینہ میں منظور کروایا، بشریٰ بی بی نے عمران خان کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا،بشریٰ بی بی نے24 مارچ2021 کو بطور ٹرسٹی دستاویزات پر دستخط کرکے بانی پی ٹی آئی کی مدد کی، عمران خان اوراہلیہ نے مختلف مواقع پر الزامات کے جوابات دینے سے بھی انکار کیا، بانی پی ٹی آئی نے غیر قانونی اور بے ایمانی کرکے 190 ملین پاؤنڈ میں سے 170 ملین پاؤنڈ کی سہولت کاری کی۔
 چارج شیٹ میں مزیدکہاگیاکہ خفیہ معاہدے کے ذریعے190 ملین پاؤنڈ کو حکومت پاکستان کا اثاثہ قرار دیکر رجسٹرار سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ استعمال کیا گیا، شہزاد اکبر اور پراپرٹی ٹائیکون کے مابین ڈیل کے تحت زمین کی خریداری کو معاہدے کے طور پر استعمال کیا گیا،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے اپنی کار خاص فرحت شہزادی کے ذریعے موضع مہرہ نور اسلام آباد میں240 کنال اراضی حاصل کی،عمران خان اوراہلیہ کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں، تمام دستاویزی شواہد اور دستیاب ریکارڈ کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے۔