190ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک8افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

190ملین پاؤنڈ کیس ،عمران خان ودیگرکےنام ای سی ایل سےنکالنےکی منظوری
کیپشن: 190 million pound case, approval to remove names of Imran Khan and others from ECL

ایک نیوز:شہبازحکومت نے عمران خان اوردیگرکےخلاف190 ملین پاونڈکرپشن کیس سے منسلک مزید 8 افرادکےنام ای سی ایل سےنکال دیئے،وفاقی کابینہ نےنیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سےنکالنےکی منظوری دی۔
سابق سیکرٹری ٹو وزیراعظم محمد اعظم خان ،راجہ منظورکیانی اورعارف رحیم ،نوید اکبر،سکندر حیات اورنثار محمد ،غلام حیدر اورعارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ان افراد کےنام190ملین پاونڈکیس سے منسلک ہونےپرای سی ایل میں شامل کیےگئےتھے۔عمران خان اوربشری بی بی،فرح گوگی اورزلفی بخاری کےنام بھی ای سی ایل میں شامل رہیں گے۔