عدالت کی عثمان ڈارکوبیرون ملک جانےکی اجازت

عدالت کی عثمان ڈارکوبیرون ملک جانےکی اجازت
کیپشن: Court permission for Osman Darko to go abroad

ایک نیوز:لاہورہائیکورٹ نےعثمان ڈارکوعمرہ پرجانےکی اجازت دےدی۔
لاہورہائیکورٹ میں عثمان ڈارکانام پی این آئی ایل لسٹ سےنکلوانےکیلئےدائردرخواست پرجسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی۔
عثمان ڈارکےوکیل کی طرف سےدرخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ درخواست گزار عمرہ کے لیے جانا چاہتا ہے ۔
عدالت نے درخواست گزار کو مشروط طور پر عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی ۔عدالت نے درخواست گزار کو سیکرٹری داخلہ کو شورٹی بانڈ دینے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے درخواست کو نمٹا دیا ۔

عدالت نےریمارکس دئیےکےآپ سیکرٹری داخلہ کو شورٹی کیوں نہیں جمع کروا دیتے ۔
عثمان ڈار نے نام پی این آئی ایل کی لسٹ سے نکلوانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔