شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاوید کو سالگرہ کی مبارکباد،تصویرشیئرکردی

شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاوید کو سالگرہ کی مبارکباد،تصویرشیئرکردی
کیپشن: شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاوید کو سالگرہ کی مبارکباد،تصویرشیئرکردی

ایک نیوز:پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ، اداکارہ ثناء جاوید کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ،تصویربھی شیئرکردی۔


شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء جاوید کے ساتھ اپنی تین نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دونوں میاں بیوی انتہائی خوشگوار موڈ میں کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اداکارہ نے بھی سالگرہ کی مبارکباد موصول ہونے پر اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنے شوہر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ثناء جاوید نے کچھ دنوں قبل اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری پر ایک قول شیئر کیا تھا جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’کبھی کبھی معجزہ صرف اچھے دل والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔‘