بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ

 بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ
کیپشن:  بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ

ویب ڈیسک: معروف اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ، اداکار کے گھر کے باہر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی رہائشگاہ کے باہر 2 نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔
موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ صبح 4 بج کر 51 منٹ پر پیش آیا ہے، ملزمان کی جانب سے پہلے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گیلکسی اپارٹمنٹس کے پاس 4 فائر کیے گئے۔
ممبئی پولیس کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی غیر معمولی کر دی ہے، جبکہ واقعے کے بعد تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔