کیا بھارتی اداکار الو ارجن نے معاوضہ بڑھادیا؟

کیا بھارتی اداکار الو ارجن نے معاوضہ بڑھادیا؟
کیپشن: کیا بھارتی اداکار الو ارجن نے معاوضہ بڑھادیا؟

ویب ڈیسک:الو ارجن کی فلم پشپا 2 رواں برس ریلیز ہونے جارہی ہے جس پرانکامعاوضہ بڑھنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پشپا ٹو کی اسٹریمننگ پلیٹ فارم سے 275 کروڑ کا پہلے ہی معاہدہ کرلیا ہے۔ الو ارجن کی ’پشپا 2‘ نے کارتک آریان کی ’بھول بھلیاں تھری‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
مذکورہ رپورٹ کے تناظر میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں الو ارجن نے بھی فلم کے معاوضے کو 30 فیصد بڑھا دیا ہے۔ وہ فلم پشپا ٹو سے 150 کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن اپنی فلموں کےلیے 100 کروڑ معاوضہ وصول کیا کرتے تھے۔ 
خیال رہے کہ الو ارجن کے معاوضے سے متعلق انکے منیجر یا آزاد ذرائع سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔