سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات جھوٹ پرمبنی قرار ،انکوائری مکمل

سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات جھوٹ پرمبنی قرار ،انکوائری مکمل
کیپشن: سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات جھوٹ پرمبنی قرار ،انکوائری مکمل

ویب ڈیسک :سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کےالزاما ت پر  الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار،لیاقت چٹھہ کی پریس کانفرنس کو جھوٹ پرمبنی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کو پیش کی گئی رپورٹ میں سابق کمشنر لیاقت علی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن ،کریمنل کارروائی کی سفارش کردی ۔

کمیٹی کی رپورٹ میں کہاگیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے تسلیم کیا کہ کسی کے بہکاوے میں آ کر بیان دیا۔لیاقت علی چٹھہ نے انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان پر معافی مانگ لی۔

انکوائری رپورٹ کے ساتھ سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان،6 ڈی آر اوز اور قومی و صوبائی حلقوں کے آر اوز کے بیانات بھی لگائے گئے۔