اداکارہ مشی خان نے گلوکار ابرار الحق کوکھری کھری سنادیں

اداکارہ مشی خان نے گلوکار ابرار الحق کوکھری کھری سنادیں
کیپشن: اداکارہ مشی خان نے گلوکار ابرار الحق کوکھری کھری سنادیں

ایک نیوز: اداکارہ و میزبان مشی خان نے گلوکار ابرار الحق کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مزیدارلطیفہ قرار دیدیا۔
گلوکار ابرار الحق نے پوڈ کاسٹ میں دعویٰ کیا کہ انہیں بھارتی سپر اسٹار کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش کی گئی، اور یہ پیشکش معروف بھارتی پروڈکشن کمپنی 'ایروس کی جانب سے کی گئی تھی۔فلم کی پیشکش ٹھکرادی تھی کیونکہ انہیں کانٹریکٹ میں موجود شرائط پسند نہیں آئی تھیں۔
ابرار الحق نے یہ بھی کہا کہ فلم کے معاوضے تک معاملہ پہنچ ہی نہیں سکا کیونکہ میں نے پہلے ہی انکار کر دیا تھا اور انکار  سن کر کمپنی کافی حیران ہوئی اور  انہوں نے کہا کہ ہمیں آج تک کسی نے منع نہیں کیا۔
اب ابرار الحق کے اس دعوے پر مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے گلوکار کے دماغی توازن پر شبہ کا اظہار کیا۔
مشی نے کہا کہ 'روز روز اتنی مزیدار اور دلچسپ خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ سمجھ نہیں آتی انسان ہنسے، روئے یا کیا کرے، آج میں نے سنا کہ ابرار الحق کو کترینہ کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی اور انہوں نے ٹھکرا دی۔