استحکام پاکستان پارٹی میں اہم تنظیمی تقرریاں

استحکام پاکستان پارٹی میں اہم تنظیمی تقرریاں
کیپشن: استحکام پاکستان پارٹی میں اہم تنظیمی تقرریاں

ویب ڈیسک:استحکام پاکستان پارٹی میں اہم تنظیمی تقرریاں، پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے منظوری دے دی۔

 رانا نذیر احمد خان استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر اور شعیب صدیقی سیکرٹری جنرل،میاں خالد محمود کو  ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا گیا۔

 پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے تنظیمی امور تیز کرنے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت  کردی ۔

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کو ضلع اور تحصیل کی سطح پر فعال بنانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

پنجاب کے  نئےپارٹی صدر تمام شعبوں کو متحرک کریں گے ، جنرل سیکرٹری پنجاب میں پارٹی کا  سیکرٹریٹ اور دیگر امور کی نگرانی کریں گے۔