پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں،وزیراعظم 

پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں،وزیراعظم 
کیپشن: پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں،وزیراعظم 

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ ملک میں پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ بل گیٹس کا پاکستان میں صحت کے شعبے میں تعاون قابل ستائش ہیں۔
عالمی اقتصادی فورم میں صحت کے شعبے میں تفریق کے کے خاتمے کے موضوع پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ صحت کےنظام میں سب سے بڑی رکاوٹ صلاحیتوں میں توازن نہ ہونا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔
شہبازشریف کاکہنا تھا کہ 2003 میں سعودی عرب میں جب میں تھا تب مجھے کینسر ہوگیا تھا، مجھے نیو یارک لے جایا گیا اور میرا آپریشن کیا گیا، تب مجھے ہزاروں ڈالر دے کر علاج کروانا پڑا تھا، اس وقت میں نے سوچا کہ میرے ملک کے کتنے لوگ اس طرح کا علاج کروانے کے قابل ہیں؟ ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پھر میں پاکستان آیا اور وزیر اعلٰی پنجاب منتخب ہوا، تب ہم نے پنجاب میں گردے، جگر اور کینسر کے لیے ہسپتال بنائے، ہمارے ملک کے بہت سارے افراد مہنگا علاج معالجہ برداشت نہیں کرسکتے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونیوالے ملکوں میں سرفہرست ہے ، 2022 کے سیلاب نے پاکستان کو تباہ کردیا اور ہمیں لوگوں کی بحالی کے لیے اربوں روپے خرچ کرنے پڑے ، میں نے اپنے صوبے میں وزیر اعلی پنجاب کے طور پر ہیپا ٹائٹس کے علاج کیلئے سہولیات فرایم کیں ۔