سینئرسیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

سینئرسیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے
کیپشن: سینئرسیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

ایک نیوز:لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئرسیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے۔
افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے افضل حسین تارڑ کی وفات پر صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا۔
شہبازشریف کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ افضل تارڑ کی وفات پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے ۔افضل تارڑ نہایت زیرک سیاستدان، ہمیشہ دانائی کا مشورہ دینے والے وفادار بھائی تھے ۔ افضل تارڑ نہایت کھرے اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے شخص تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ ملک وقوم، پارٹی اور علاقے کے لئے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بھی پارٹی رہنما افضل تارڑ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔