اسحاق ڈار  نائب وزیراعظم مقرر 

 اسحاق ڈار  نائب وزیراعظم مقرر 
کیپشن:  اسحاق ڈار  نائب وزیراعظم مقرر 

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کردیا۔

تفصیلات کےمطابق شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔