قبضہ خالی کرنے گئی پولیس پر دیہاتیوں کا حملہ، متعدد زخمی

24 ملزمان مرد خواتین نے پولیس پر حملہ کر دیا
کیپشن: 24 ملزمان مرد خواتین نے پولیس پر حملہ کر دیا

ایک نیوز نیوز: بہاولنگر میں پولیس کو لڑائی کے دوران ریڈ کرنا مہنگا پڑ گیا دوران ریڈ 24 ملزمان مرد خواتین نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بہاولنگر کے  نواحی گاؤں میں پولیس نے دوران لڑائی ریڈ کیا جس کی زد میں پو لیس والے خود آ گئے لڑائی میں ملوث 24 مرد، خواتین نے پولیس کو ریڈ مارنے پر آرے ہاتھوں لے لیا۔ ملزمان نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے پولیس کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے متاثرہ جوانوں میں دو تھانیدار اور دو اہلکار شامل ہیں۔  پولیس نے 24 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔  تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس کی جانب سے  ملزمان کی   تلاش جاری ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-19/news-1668843984-9213.mp4

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملزمان کے تشدد سے دو پولیس اہلکار زخمی طبعی امداد دے دی گئی ہے۔   پولیس زمین پر قبضہ کرنے کی اطلاع موصول ہونے پر موقع پر پہنچی تھی جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔