کراچی:مبینہ پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے1ڈاکوہلاک

کراچی:مبینہ پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے1ڈاکوہلاک
کیپشن: Karachi: Alleged police encounter, 1 bandit killed by firing by colleagues

ایک نیوز:کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ کےدوران ساتھیوں کی فائرنگ سےایک ڈاکوہلاک ہوگیا،جبکہ چارملزم فرارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےگڈاپ سٹی کےقریب فائرنگ سےایک ڈاکوہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق پانچ ملزمان نے گڈاپ کے دیہی علاقے سے موبائل فون چھینا ، پھر چوکیدار کو باندھ کر بکریاں چھیننے لگے دوران واردات گاؤں کے مقامی افراد پہنچ گئےجس پر ملزمان فرار ہوگئے۔
 پولیس ذرائع کےمطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں میں سے دو نے موٹر سائیکل بھی چھینی ، فرار کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔جس کی شناخت عنصرکےنام سےہوئی ہے۔