سونےکی قیمت میں مزیدکمی

سونےکی قیمت میں مزیدکمی
کیپشن: Further reduction in the price of gold

ایک نیوز:عالمی و مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مزیدکمی ہوگئی۔
 فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہو گیا ،دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہوگئی۔ 
 عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 308 ڈالر فی اونس ہوگیاجبکہ   چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے 2 ہزار 620روپے ہوگی۔