پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹوں کی تشکیل کا معاملہ لٹک گیا

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹوں کی تشکیل کا معاملہ لٹک گیا
کیپشن: پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹوں کی تشکیل کا معاملہ لٹک گیا

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹوں کی تشکیل کا معاملہ لٹک گیا،  اسمبلی کا بزنس شدید متاثر ہونے لگا۔

پنجاب اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹوں کی بروقت تشکیل نہ ہونے سے ممبران کا بزنس بھی متاثر ہوگیا۔ اہم پالیمانی امور کو بھی بریک لگ گیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی،استحقاق کمیٹی کی تشکیل نہ ہو سکی۔ 

ذرائع کے مطابق سپیکر  پنجاب اسمبلی نے حکومت و اپوزیشن کو  اسمبلی کی قائمہ کمیٹوں کیلئے نام تجویزکرنے کیلئے 12 دن کاوقت دیدیا۔

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹوں کیلئے حکومت و اپوزیشن بارہ دن میں نام تجویز کریں گے۔