حکومتی غلطیوں کی سزا کسانوں کومل رہی ہے،یاسمین راشد

حکومتی غلطیوں کی سزا کسانوں کومل رہی ہے،یاسمین راشد
کیپشن: حکومتی غلطیوں کی سزا کسانوں کومل رہی ہے،یاسمین راشد

ایک نیوز:سابق وزیر ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا ہے کہ غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے۔

رہنما تحریک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد کا انسداد دہشت گردی عدالت پیشی پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ گندم بحران کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ غلطی کس کی ہے۔: کسان آج آدھی قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ کسان کی حالت زار کی مذمت کرتے ہیں۔یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں پرپولیس کی جانب سے ظلم ڈھایاجارہاہے۔