قائم مقام گورنرسے امریکی سفیرکی ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال

قائم مقام گورنرسے امریکی سفیرکی ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال
کیپشن: قائم مقام گورنرسے امریکی سفیرکی ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال

ایک نیوز:قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

قائم مقام گورنر اور امریکی سفیر کی ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز، پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف نکولس کاتساکسبھی  تھے ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تفصیلی  بات چیت کی گئی ۔

 قائمقام گورنر ملک محمد احمد خان  کاکہنا تھاکہ پاک امریکا دیرینہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کے اصولوں پر مبنی ۔دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہیے۔معیشت کی بہتری اور تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت عوام کو صحت،تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے جامع پروگرام لے کے آگے بڑھ رہی ہے۔ لائیو سٹاک، تعلیم،صحت اور تجارتی شعبہ میں پاکستان اورامریکہ کو ایک دوسرے کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کاکہنا تھاکہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ہم تعلیم کے شعبے سمیت امریکہ اور پاکستان کے درمیان عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دیتے رہیں گے۔ 
 قائم مقام گورنر سے امریکی سفیر کی ملاقات میں سیکرٹری اسمبلی چودھری عامر حبیب اور سٹاف آفیسرعماد حسین بھلی بھی موجود تھے۔