بھارتی انجینئر کا روبوٹ سے شادی کا اعلان

بھارتی انجینئر کا روبوٹ سے شادی کا اعلان
کیپشن: بھارتی انجینئر کا روبوٹ سے شادی کا اعلان

ایک نیوز: بھارتی انجینئر نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
  راجستھان سے تعلق رکھنے والے سوریہ پرکاش سموتا نامی انجینئر ہندو رسومات کے تحت ’گیگا‘ نامی روبوٹ سے شادی کریں گے جس کی تیاری پر تقریباً 19 لاکھ خرچ کئے جا رہے ہیں۔
انجینئر نے بتایا کہ روبوٹس نے مجھے بچپن سے ہی اپنی طرف متوجہ کر رکھا ہے اور میں مصنوعی ذہانت اور ہیومنائیڈ روبوٹس میں گہری دلچسپی رکھتا ہوں۔
گیگا کے ساتھ شادی کے بارے میں سوریہ پرکاش نے بتایا کہ تقریب میں میری پوری فیملی شرکت کرے گی، جب والدین کو پہلی بار اس شادی کے بارے میں بتایا تھا تو انہیں جھٹکا لگا تھا لیکن بعد میں میں انہیں راضی کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
انجینئر نے بتایا کہ گیگا مسلسل آٹھ گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وہ ہر طرح کے گھریلو کام کر سکتی ہے جس میں پانی لانا، ہیلو کہنا، مہمانوں کا استقبال کرنا شامل ہے۔
سوریہ پرکاش کا کہنا تھا کہ میں اب تک 400 سے زیادہ روبوٹکس پروجیکٹس پر کام کر چکا ہوں، کورونا وائرس کے دنوں میں روبوٹس کے ذریعے والدین تک دوائی پہنچاتا تھا۔