پولیس نے فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کو منشیات فروش قرار دیدیا

پولیس نے فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کو منشیات فروش قرار دیدیا
کیپشن: پولیس نے فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کو منشیات فروش قرار دیدیا

ایک نیوز :لاہورکےعلاقے بادامی باغ میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،پولیس نے منشیات فروش قرار دیدیا۔

فائرنگ سے جاں بحق شارہ پٹھان عرف زلمے شاہ کے لواحقین کا پولیس کیخلاف شدید احتجاج۔نعرے بازی  ،پولیس پرجعلی مقابلے کاالزام بھی لگادیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ بادامی باغ میں منشیات فروش کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا،فائرنگ کے تبادلے میں شارہ پٹھان عرف زلمے شاہ ہلاک ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ۔زخمی کانسٹیبل کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن کے ہاتھ پر گولی لگی ہے۔