پی آئی اے کا یو اے ای کے سفر کیلئے ہدایت نامہ جاری

پی آئی اے کی یو اے ای کے سفر کیلئے ہدایت نامہ جاری
کیپشن: پی آئی اے کی یو اے ای کے سفر کیلئے ہدایت نامہ جاری

ایک نیوز:پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کاسفرکرنےوالے مسافروں کوسفری ہدایات جاری کردیں۔

ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے ککہ متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر ہے ۔پی ائی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کی فضائی اپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گی ۔قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو  خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے۔ پی ائی اے کو اپنے مسافروں کی زخمت اٹھانے کا بھرپور احساس ہے۔ صورتحال بحال ہوتی ہی پی آئی اے  فضائی آ پریشن کا فی الفور آغاز کر دے گا۔

ترجمان کے مطابق  متاثرہ پروازوں کے مسافروں سے التماس ہے کہ وہ اپنی پرواز کی معلومات کے لیے پی ائی اے کی کال سینٹر 786 786 111 سے رابطے میں رہیں ۔