الیکشن کمیشن کااہم اجلاس6مئی کوطلب کرلیاگیا

الیکشن کمیشن کااہم اجلاس6مئی کوطلب
کیپشن: The main meeting of the Election Commission has been called on May 6

ایک نیوز:الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 6 مئی کو طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے ، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے بجٹ سے متعلق مشاورت کی جائے گی  ۔ اجلاس میں 2024 کے الیکشن میں ہونے والے اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ میں الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز کی ضرورت بارے بھی مشاورت کی جائے گی۔

 ذرائع کےمطابق آئند بجٹ میں الیکشن کمیشن کے اخراجات اور تنخواہوں کی مد میں حکومت سے فنڈز بجٹ میں مانگے جائیں گے،الیکشن کمیشن کے پاس فنڈز سر پلس ہوئے تو حکومت کو واپس کر دی جائے گی۔