پنجاب یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

پنجاب یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
کیپشن: Winter vacations have been announced in Punjab University

ایک نیوز: پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ میں موسم سرما کی تعطیلات 26 دسمبر سے شروع ہوگیں اور یہ 5 جنوری 2024 تک جاری رہیں گی۔ 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصہ کے دوران تمام ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس، انسٹیٹیوٹس، سنٹرز، ملحقہ کالجز اور سکولز بھی بند رہیں گے۔