میا خلیفہ نے بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کر دی

میا خلیفہ نے بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کر دی
لاہور: معصوم فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے اور جارحیت کے خلاف بین الاقوامی مشہور شخصیات بھی آواز اٹھارہی ہیں۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں اور فلسطینی باشندوں پر تشدد پر دنیا کی خاموشی نے بین الاقوامی مشہور شخصیات کو بھی برہم کردیا ہےاور شوبزسے وابستہ شخصیات کی جانب سے مسجد الاقصیٰ اور غزہ پر حملے کی بھر پور مذمت کی گئی ہے۔



فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ نے ٹوئٹر پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میں انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم دیکھ رہی ہوں جن کی امریکا سالانہ 3 اعشاریہ 8بلین ڈالرزکے ساتھ مالی اعانت کررہاہے۔ اس ٹوئٹ میں میاخلیفہ نے ’’فری فلسطین‘‘ یعنی فلسطین کی آزادی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔