نوجوان نے ملازمت کیلئے بطور رشوت ’’پیزا‘‘کاسہارالے لیا

نوجوان نے ملازمت کیلئے بطور رشوت ’’پیزا‘‘کاسہارالے لیا
کیپشن: نوجوان نے ملازمت کیلئے بطور رشوت ’’پیزا‘‘کاسہارالے لیا

ایک نیوز:نیویارک میں نوجوان نے ملازمت کیلئے ’’سی وی‘‘بطور رشوت ’’پیزے ‘‘کے ڈبے پررکھ کر دیکھ کر نوٹ بھی تحریر کیا۔
 واقعہ کلاؤڈ اسٹوریج ایپ  کے سی ای او میتھیو پارک ہارسٹ نے ایکس پر شیئر کیا جنہیں امیدوار کی طرف سے پیزا اور پیزا کے ڈبے کے ساتھ چسپاں  سی وی موصول ہوئی۔
امیدوار نے اپنی سی وی پیزا کے ڈبے کے اوپر منسلک کی جو براہ راست سی ای او سے رابطہ کرنے کے حوالے سے پرجوش تھا۔ امیدوار نے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک نوٹ بھی منسلک کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ کمپنی کے ساتھ انجینئرنگ انٹرن شپ کے لیے درخواست دیے رہا ہے۔
اس نے نوٹ میں یہ بھی کہا کہ یہ پیزا ایک ’رشوت‘ کے طور پر ہے کہ کمپنی کی ٹیم اس کی ویب سائٹ پر جائیں اور اس کا کام کو چیک کریں۔
اس نے لکھا کہ وہ اینٹی میٹل کے کام سے متاثر ہے، براہ کرم اس پیزا سے لطف اندوز ہوں۔