مریم نوازسےکورین سفیرکی ملاقات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال

 مریم نوازسےکورین سفیرکی ملاقات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال
کیپشن:  مریم نوازسےکورین سفیرکی ملاقات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال

ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہوریہ کریا کے سفیرپارک کیجن کی ملقاات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور جمہوریہ کوریا کے سفیر پارک کیجن کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور  دیاگیا۔ملاقات میں باہمی اشتراک کار پر اتفاق کیاگیا۔

مریم نواز کا کورین سفیرسے ملاقات میں کہنا تھاکہ   صنعتی ترقی کے لیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ الیکٹرانکس، آٹوموبیل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔ پنجاب میں زراعت اور مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا وسیع پوٹینشل موجود ہے۔ کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے ۔ جنوبی کوریا کو پنجاب میں آٹوموبیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت کریں گے۔ ویون کاٹن اور کاٹن یارن  ٹیکسٹائل سیکٹر میں کوریا کو برآمدات کے مواقع موجود ہیں۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب کامزید کہنا تھا کہ   جدید زراعت ، پیداواری صلاحیت  بڑھانے میں کوریا سے تعاون کے فروغ  کی ضرورت ہے۔

کورین سفیر نے وزیر اعلی مریم نواز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔