بلوچستان،خیبرپختونخوا،کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

بلوچستان،خیبرپختونخوا،کشمیر میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: بلوچستان،خیبرپختونخوا،کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نےکشمیر، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں بارش کی نوید سنادی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک  رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا،  گلگت بلتستان ،کشمیر  اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی  ابر آلود  رہنے کا امکان ،  اسلام آباد اور گر دو نواح  میں موسم خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا ۔ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک جبکہ شام کے وقت تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،سندھ کے بیشتر اضلاع  میں  موسم  گرم اور خشک  رہےگا ۔

  کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔