بھارتی اداکارہ شہنازگل بھی ہانیہ عامرکی مداح بن گئیں

بھارتی اداکارہ شہنازگل بھی ہانیہ عامرکی مداح بن گئیں
کیپشن: Indian actress Shahnazgul also became a fan of Hania Aamir

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ شہنازگل بھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامرکی مداح بن گئیں۔
تفصیلات کےمطابق شوبزانڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامرکی مقبولیت نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی ہے۔

مشہورانڈین شوبگ باس کےسیزن13سےشہرت پانےوالی اداکارہ شہنازگل نےحال ہی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامرکوسوشل میڈیاپراپنی پسندیدہ لڑکی قراردےدیا۔
فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پرشہنازگل نےہانیہ عامرکےآفیشل اکاؤنٹ پرایک پوسٹ میں کمنٹ باکس’ انہیں اپنی پسندیدہ لڑکی‘کہہ دیا۔
بھارتی اداکارہ کی جانب سےاتنی زیادہ محبت ملنےپرہانیہ عامربھی جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے شہنازگل کاشکریہ اداکیا۔
یاد رہے کہ پچھلے کافی عرصے سے بھارتی ریپر بادشاہ اور ہانیہ عامر کی دوستی بھی دونوں ممالک کے میڈیا پر بحث کا ایک قابلِ ذکر موضوع ہے۔