لاہور،کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24گھنٹےکھلارکھنےکااعلان

لاہور،کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24گھنٹےکھلارکھنےکااعلان
کیپشن: لاہور،کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24گھنٹےکھلارکھنےکااعلان

ایک نیوز :پنجاب کے بعد وفاق میں محسن سپیڈ،وزیرداخلہ نے لاہور اور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکس (ٹویٹر)پیغام میں کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے نادرا میگا سینٹر کی طرح اب  لاہوراورکراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24گھنٹوں شہریوں کو سہولیات فراہم کرے گا ۔ شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکس(ٹویٹر)پرپاسپورٹ آفس 24گھنٹے کھلےرہنے والے آفس کا شیڈول شیئرکردیا۔

لاہور میں 7 مئی سے ریجنل گارڈن ٹاون آفس ،کراچی میں ریجنل پاسپورٹ آفس مرکز شہرا ہ فیصل24گھنٹےکھلا رہے گا۔