غزہ،رفع میں اسرائیلی بمباری،ماں 2بچوں سمیت شہید

غزہ،رفع میں اسرائیلی بمباری،ماں 2بچوں سمیت شہید
کیپشن: غزہ،رفع میں اسرائیلی بمباری،ماں 2بچوں سمیت شہید

ویب ڈیسک:غزہ رفع میں اسرائیلی دہشت گردی،بمباری سے ماں اپنے 2بچوں سمیت شہید ہو گئے،3فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے، جس کے بعد شمالی اسرائیل کے شہروں میں لبنان سے میزائل حملوں کا خطرہ ہے۔اسرائیل کے سرحدی شہروں میں شہریوں کو الرٹ کرنے کے سائرن بجائے گئے۔
مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
ادھر تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں نے حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔
مظاہرین نے یہودی قیدیوں کی رہائی کے لیے اسرائیلی حکومت پر جنگ بندی معاہدے کے لیے زور دیا۔