مہوش حیات بھی بھارتی گانے میں نظر آئیں گی

مہوش حیات بھی بھارتی گانے میں نظر آئیں گی
کیپشن: مہوش حیات بھی بھارتی گانے میں نظر آئیں گیمہوش حیات بھی بھارتی گانے میں نظر آئیں گی

ویب ڈیسک:اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی گانے میں نظر آئیں گی۔مداحوں کو گانے کا نام بھی بتادیا۔
 معروف پاکستانی فلمی اداکارہ مہوش حیات جو کہ پاکستانی فلموں میں جلوہ گر ہوتی آئی ہیں، اب بھارتی گلوکار کے ساتھ بھی کام کرتی دکھائی دیں گی۔
مہوش حیات ان دنوں اپنی نئی فلم ’دغاباز دل‘ کی پروموش کے حوالے سے منظر عام پر ہیں، اس فلم میں مہوش حیات مرکزی کرادر ادا کرتی دکھائی دی ہیں، جبکہ اب کے مدمقامل ان کے دیرینہ دوست علی رحمان خان دکھائی دیے ہیں۔
 جبکہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات کی جانب سے مداحوں سے ایک خبر شئیر کی گئی ہے، جس میں اداکارہ کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کام کیا ہے۔
  اداکارہ نے بتایا کہ اس پراجیکٹ میں گلوکار اور انہوں نے ایک ساتھ گانا گایا ہے، ہم کافی عرصے سے یہ پلان کر رہے تھے۔بالآخر ہم نے یہ گانا دبئی میں ریکارڈ کرلیا۔ بس اب اسے ریلیز کرنے کا انتظار ہے۔