سندھ اورپنجاب کے بارڈر پرکچےکےڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن

سندھ اورپنجاب کے بارڈر پرکچےکےڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن
کیپشن: سندھ اورپنجاب کے بارڈر پرکچےکےڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن

ایک نیوز:سندھ اور پنجاب کے بارڈرصادق آباد میں کچے کے ڈاکوؤوں کیخلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے مشترکہ محاذ کھول لیا۔

پولیس حکام کے مطابق   دولت آباد اور رونتی کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن ،بدنام زمانہ ڈاکو ثنو شر کے گروہ اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپ، ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر راکٹ لانچرز بھی فائر کئے گئے ہیں۔  فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہونے،بدنام زمانہ ڈاکو عالم شر اور ساتھی کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ   پنجاب پولیس، سندھ پولیس اور رینجرز ساتھ مل کر ڈاکوؤں کے آپریشن کر رہی ہے۔ مغویوں کی بازیابی کے لئے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ ڈاکوؤں اور فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ، پولیس کی مزید نفری کو طلب کیا گیا ہے ۔