راولپنڈی،کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گردساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی،کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گردساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کیپشن: راولپنڈی،کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گردساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ایک نیوز:راولپنڈی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کانشانہ بن کر ہلاک ہو گئے ۔
 ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دونوں دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں ملوث تھے جس میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی،ان سے دھماکا خیز موا اور دستی بم بھی برآمد ہوا۔