وی لاگر شیراز نے جہاز میں نمکین چائے مانگ لی

وی لاگر شیراز نے جہاز میں نمکین چائے مانگ لی
کیپشن: وی لاگر شیراز نے جہاز میں نمکین چائے مانگ لی

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وی لاگر شیراز کو جہاز میں نمکین چائے کی فرمائش کرتے سنا جا سکتاہے
شیراز  روزانہ کی بنیاد پر  وی لاگنگ کرتا ہے جس کے ساتھ اس کی چھوٹی بہن مسکان بھی ہوتی ہے اور شیراز اپنی زیادہ تر ویڈیوز میں اپنے گاؤں کی زندگی کو دکھاتا ہے۔شیراز کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں ویوز  ہیں اور  یو ٹیوب کی جانب سے کم عمری میں اسے گولڈن بٹن بھی مل چکا ہے۔
شیراز کی حال ہی میں ایک ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے جس میں ننھے وی لاگر کو قومی ائیر لائن میں سوار  دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں شیراز  نے ہاتھ میں چاکلیٹ کیک پکڑا ہوا ہے اور ساتھ ہی اس نے بتایا کہ فلائٹ میزبان سے نمکین چائے مانگی جو جہاز میں دستیاب نہیں تھی۔
شیراز نے قومی ائیر لائن کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ جہاز میں نمکین چائے کی سہولت بھی دستیاب ہونی چاہیے۔