دورہ آئرلینڈ،انگلینڈکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ

دورہ آئرلینڈ،انگلینڈکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ
کیپشن: دورہ آئرلینڈ،انگلینڈکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ

ایک نیوز:دورہ آئرلینڈ،انگلینڈ اور ٹی20ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے ۔

قومی ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑی قذافی سٹیڈیم میں دوسرے روز بھی پریکٹس میں مصروف ہیں۔ہیڈ کوچ اظہر محمود کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی فزیکل ،فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس  کی جارہی ہے ۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے بھی کیمپ جوائن کرلیا ۔ دونوں کرکٹرز نے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔