نوازشریف کےصاحبزادےوطن واپس پہنچ گئے

نوازشریف کےصاحبزادےوطن واپس پہنچ گئے
کیپشن: Nawaz Sharif's son returned home

ایک نیوز:قائدن لیگ  نوازشریف کےصاحبزادےاہلخانہ سمیت وطن واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کےمطابق حسن نوازاورحسین نوازلندن سےلاہورپہنچے،حسن اورحسین نوازکوعلامہ اقبال ائیرپورٹ سےسخت سیکیورٹی میں جاتی امراپہنچادیاگیا۔
ذرائع کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیٹوں اور انکے اہل خانہ کا استقبال کیا،حسین نواز اور حسن نواز تقریبا چھ سال کے بعد وطن واپس پہنچےہیں۔

یادرہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کےصاحبزادےحسن نواز اورحسین نوازپرمختلف قسم کےمقدمات تھےجس میں وہ اشتہاری قراردئیےگئےتھے،جس وجہ سےوہ بیرون ملک میں قیام پذیرتھے۔
واضح رہےکہ حسین نواز اور حسن نواز  14مارچ کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔