جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئر مین شپ سے استعفیٰ دیدیا

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئر مین شپ سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئر مین شپ سے استعفیٰ دیدیا

ایک نیوز :آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
 تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کے چیئر مین جہانگیر ترین نے سیاست کو بھی خیر آباد کہہ دیا،اپنے ٹویٹر پیغام میں جہانگیر ترین نے لکھا کہ الیکشن جیتنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
خیال رہے کہ جہانگیر ترین عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو  نشستوں سے ہار گئے تھے جن میں این اے 149 اور این اے 155 لودھراں شامل ہیں۔

جہانگیرترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ہر شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اس الیکشن میں سپورٹ کیا۔ مخالف امیدوار کو جیت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستانی عوام کی مرضی کی تہہ دل سے عزت کرتا ہوں۔ اس لئے میں فیصلہ کیا ہے کہ میں بطور آئی پی پی چیئرمین اپنے عہدے اور سیاست دونوں سے مستعفی ہورہا ہوں۔

جہانگیرترین کاکہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے میں اپنی ذاتی حیثیت میں اپنے ملک کی خدمات جاری رکھوں گا۔میری دعا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان ایک خوشحال ملک بن پر ابھرے۔