ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹس ایکسرسائز 2024 کا آغاز

ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹس ایکسرسائز 2024 کا آغاز
کیپشن: ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹس ایکسرسائز 2024 کا آغاز

ایک نیوز:ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹس ایکسرسائز 2024 کا آغاز،ڈی جی ملٹری ٹریننگ نے افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایکسرسائز کی افتتاحی تقریب نیشنل کائونٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد ہوئی۔ 60گھنٹے پر مشتمل پیٹرولنگ ایکسرسائز کا مقصد پیچیدہ بین الاقوامی سیکیورٹی صورتحال کے ماحول میں عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔مشقوں میں بشمول مبصرین 20 دوست ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

  پاکستان کے ساتھ بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب اور مالدیپ ،مراکش ،سری لنکا ،تھائی لینڈ ،ترکی امریکہ اور ازبکستان ،آذربائجان، بیلاروس، چین، میانمار، جرمنی ،انڈونیشیا، جاپان اور اومان بطور مبصر مشقوں میں شریک ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق   پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ پیشہ ورانہ عسکری مشق ہے جو سالانہ منعقد کی جاتی ہے۔