8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں ہوگا:سی ٹی او لاہور

8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں ہوگا:سی ٹی او لاہور
کیپشن: 8 فروری تک شناختی کارڈ پر چالان نہ کیاجائے:سی ٹی او لاہور

ویب ڈیسک:ٹریفک پولیس نے وائر لیس پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او  لاہور عمارہ اطہر  کا کہنا ہے کہ   08 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا، شہری صبح 07 بجے سے رات 11 بجے تک شناختی متعلقہ ٹریفک سیکٹر سے موصول کرسکتے ہیں، چالان کی صورت میں شہری بطور ضمانت رجسٹریشن بک اور لائسنس جمع کروا سکتے ہیں۔

سی ٹی او لاہور  کا کہنا ہے کہ  ڈیجیٹل چلاننگ سسٹم سے شہری فوری موقعہ پر چالان جمع کروا کر کاغذات واپسی حاصل کرسکتے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی،   10 روز تک چالان جمع نہ کروانے پر کاغذات متلعقہ ضلع کچہری جمع کروا دئیے جاتے ہیں۔