لاہور:نامعلوم افرادکی فائرنگ،پولیس کانسٹیبل جاں بحق

لاہور:نامعلوم افرادکی فائرنگ،پولیس کانسٹیبل جاں بحق
کیپشن: Lahore: Police constable killed in firing by unknown persons

ایک نیوز:لاہورمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےپولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقہ ٹکسالی گیٹ میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائزنگ سےزخمی ہونےوالاپولیس کانسٹیبل شہیدہوگیا۔
جاں بحق ہونےوالےپولیس کانسٹیبل کی شناخت غلام رسول کےنام سےہوئی جو جوڈیشل ونگ میں تعینات تھا ۔غلام رسول پان سگریٹ کی دکان پر کھڑا تھا ۔کالی موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے غلام رسول پر فائرنگ کردی غلام رسول کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔    

پولیس ذرائع کےمطابق وقوعہ میں استعمال ہونےوالی موٹرسائیکل کے ریکارڈ کا پتہ چل گیا، ملزم کی موٹر سائیکل کا نمبراے ایم جی 4654 ہے ۔


پولیس ذرائع کےمطابق وقوعہ میں استعمال ہونےوالی موٹرسائیکل ذیشان ولد محمد یوسف کے نام پر ہے ۔ موٹر سائیکل ایکسائز میں پاک پتن کی رجسٹر ہے ۔ موٹر سائیکل کے مالک کے حوالے سے معلومات نکالی جا رہی ہیں ۔

 واضح رہےکہ پولیس کانسٹیبل پرفائرنگ کاواقعہ گزشتہ رات کوپیش آیا۔

یادرہےکہ چندروزقبل بھی لاہورکےعلاقےمصری شاہ میں ڈیوٹی سےواپس جاتےہوئےایک سب انسپکٹرکوٹارگٹ کلرنےقتل کیاتھا۔