پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے 

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے 
کیپشن: Large scale appointments and transfers in Punjab Police

ایک نیوز:پنجاب پولیس کے ڈی پی او زسمیت بڑے پولیس افسران تبدیل کردئیےگئے۔
تفصیلات کےمطابق سید علی کو ڈی جی خان اوراحمد محی الدین کوڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کردیاگیا۔
اسد اعجاز ملہی سرگودھا اور بلال ظفر ڈی پی او شیخوپورہ مقرر ، ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت اے آئی جی آپریشنز سنیٹرل پولیس آفس تعینات ،عبداللہ لک بھکر اور کامران ممتاز کوڈی پی او لودھراں تعینات کردیاگیا۔

  ڈی پی او بھکر محمد نوید کو اے آئی جی فنانس سنیٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیاجبکہ   ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دئےدیاگیا، مستنصر عطا باجوہ گجرات اور اسد مظفر ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن لاہور تعینات ، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دےدیاگیا۔