کوئٹہ،پولیس موبائل پرحملہ،جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ،پولیس موبائل پرحملہ،جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک
کیپشن: کوئٹہ،پولیس موبائل پرحملہ،جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک

ایک نیوز:کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں پولیس موبائل پرمسلح افراد کا حملہ،جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد مارے گئے ۔

 پولیس کاکہنا ہے کہ بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو جنہم واصل کردیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے وبضہ سے پسٹلز اور دستی بم برآمد ہوئے۔چاروں دہشت گرد 2موٹرسائیکلوں پرسوار تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکوئٹہ کے تھانہ نیو سیریاب کی حدود میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والی پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ کوئٹہ پولیس نے بہادری کےساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ دہشتگردوں کو کیفر کردار پہنچانے والی پولیس پارٹی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ڈی ایس پی ۔ ایس ایچ او تھانہ نیو سیریاب اور دیگر اہلکاروں نے جرات کا مظاہرہ کرکے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ کوئٹہ پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔