امیتابھ بچن کی نواسی کا سدھانت چترویدی سے افئیر

امیتابھ بچن کی نواسی کا سدھانت چترویدی سے افئیر
کیپشن: Amitabh Bachchan's granddaughter Navya spotted with rumoured boyfriend Siddhant Chaturvedi
سورس: social media

ایک نیوز:بالی وڈ کےمعروف اداکارامیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا اور بھارتی اداکار سدھانت چترویدی کے افیئر کی خبریں سوشل میڈیا پر عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندبھارتی اداکار سدھانت چترویدی کے ساتھ کئی مقامات پر دیکھی گئی ہیں جس سے سوشل میڈیا پر ان کے محبت کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی ویڈیو اور تصاویر میں سدھانت کو نویا نندا کے ہمراہ ممبئی ائیرپورٹ پر  دیکھا گیا جہاں وہ دونوں سفید لباس میں ملبوس تھے۔


ایک رپورٹ کے مطابق اداکار اور نویا بھارت کی ریاست گووا میں تھے جہاں سے دونوں ایک ساتھ ہی واپس ممبئی آئے ہیں۔سدہانت اور نویا کی محبت کی افواہیں چند ماہ پہلے سے بھارتی میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں لیکن دونوں ہی اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی بھی ردِ عمل دینے سے گریز کرتے رہے ہیں ۔
اس سے قبل یہ جوڑی کرن جوہر کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ایک ساتھ دکھی تھی جبکہ ایک فیشن شو کے دورا ن نویا کو سدہانت کے والدین کے ساتھ بیٹھا بھی دیکھا گیا تھا۔
یوں تو یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں کہ سدھانت اور نویا کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو کیونکہ اس سے قبل بھی یہ جوڑی بالی وڈ کی مختلف تقاریب میں ایک ساتھ دکھ چکی ہے۔
واضح رہے کہ نویا امیتابھ بچن کی اکلوتی بیٹی شوئیتا بچن نندا کی صاحبزادی ہیں اور انہوں نے اپنے ننیالی پروفیشن کو اپنانے کے بجائے انٹرپرنیور  بننے کو ترجیح دی جبکہ سدہانت نے 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’گلی بوائے‘ میں بہترین اداکاری سے بالی ووڈ کی دنیا میں اپنی پہچان بنائی۔