شاہ رخ کوکہاتھا تُم ایک دن بہت بڑے آدمی بنو گے ،ناناپاٹیکر

شاہ رخ کوکہاتھا تُم ایک دن بہت بڑے آدمی بنو گے ،ناناپاٹیکر
کیپشن: Shahrukh said you will become a big man one day, Nana Patekar

ایک نیوز:بالی ووڈ کےسینئراداکارناناپاٹیکرکاکہناتھاکہ میں نےشاہ رخ کوکہاتھا کہ تُم ایک دن بہت بڑے آدمی بنو گے اور آج وہ بالی ووڈ کے بہت بڑے اسٹار بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر سے ایک حالیہ انٹرویومیں سوال جواب کاسلسلہ ہواجس میں انہوں نےاپنےشاہ رخ خان کےساتھ تعلقات بارےبھی کھل کربات کی۔
اداکارسےشاہ رخ خان کےحوالےسےپوچھاگیاجس پرانہوں نےکہاکہ وہ ایک بہت اچھےآرٹسٹ ہیں،اُن کی پہلی فلم”راجوبن گیاجینٹل مین“میرےساتھ ہی تھی لیکن پہلےریلیزکوئی اورفلم ہوگئی۔
نانا پاٹیکر نے کہا کہ ”میں نے شاہ رخ خان کی پہلی فلم کی شوٹ پر کہا تھا“تُم ایک دن بہت بڑے آدمی بنو گے اور وہ آج بالی ووڈ کے بہت بڑے اسٹار بن گئے ہیں۔
اُنہوں نے اپنی اور شاہ رخ خان کی دشمنی کی افواہوں سے متعلق کہا کہ شاہ رخ خان جب بھی ملتے ہیں تو بہت اچھی طرح سے ملتے ہیں، وہ میرا اپنا ہے اور مجھ سے چھوٹا ہے، مجھ اُس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ 1992 میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم”راجو بن گیا جینٹل مین“ شاہ رخ خان کی پہلی سائن کی گئی فلم تھی جس کے ہدایت کار عزیز مرزا تھے لیکن اس فلم سے پہلے ہی اداکار کی دوسری سائن کی گئی فلم ”دیوانہ“ ریلیز ہوگئی تھی جس کے بعد”دیوانہ“ بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی ڈیبیو فلم بنی۔