عرفی جاوید کی فلم میں انٹری،بڑے پردے پرنظرآئیں گی

عرفی جاوید کی فلم میں انٹری،بڑے پردے پرنظرآئیں گی
کیپشن: عرفی جاوید کی فلم میں انٹری،بڑے پردے پرنظرآئیں گی

ویب ڈیسک:بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے فلموں میں قدم رکھ دیا،بڑے پردےپرنظر آئیں گی۔
عرفی جاوید  ایکتا کپور کی فلم "ایل ایس ڈی 2" میں کام کررہی ہیں۔مذکورہ فلم 2010 کی فلم کا سیکوئل ہے جس کے بارے میں رواں برس 14 فروری کو اعلان کیا گیا تھا۔ 
تاہم بتایا جارہا ہے کہ فلم رواں برس 19 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
 عرفی جاوید اس فلم سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں اداکار تشار کپور اور اداکارہ رونی روئے بھی اس فلم میں مہمان اداکاروں کے طور پر نظر آئیں گے۔