دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام سروسز بحال 

دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام سروسز بحال 
کیپشن: دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام سروسز بحال 

ایک نیوز : دنیا بھر میں  سوشل میڈیا ایپ فیس بک  اور انسٹاگرام کی سروسز ایک گھنٹہ معطل رہنے کے بعد بحال  ہوگئیں۔

صارفین کے سوشل میڈیا ایپ فیسبک اکاؤنٹ سے آٹو لاگ آؤٹ ہو گئے۔ سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

 میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں۔تاہم ،سوشل میڈیا ٹریک کرنے والی ویب سائٹ ’’ڈاؤن ڈیڈکٹر‘‘پر فیس بک ڈاؤن ہونے کی 3لاکھ جبکہ انسٹاگرام ڈاؤن ہونے 20 ہزار شکایات موصول ہوئی۔

یاد رہے کہ 17 فروری سے بند ایکس سروسز بھی تاحال بحال نہ ہو سکیں ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز صارفین وی پی این سے استعمال کر رہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے کا ایکس سروسز کی بندش پر 15 روز سے ڈاؤن سروسز پر تاحال کوئی مؤقف نہیں آیا۔