پاکستان سمیت دینابھرمیں انسٹاگرام سروس بندش کےبعدبحال

پاکستان سمیت دینابھرمیں انسٹاگرام سروس بندہونےکےبعدبحال
کیپشن: Restored after Instagram service was shut down in India including Pakistan

ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دینابھرمیں فوٹواینڈویڈیوزایپ انسٹاگرام سروس بندہونےکےبعدبحال ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج صبح فوٹواینڈویڈیوزایپ انسٹاگرام  کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی جس کے کچھ دیر بعد اسے بحال کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق آج صبح 6 بجکر 30 منٹ پر انسٹاگرام کے بندش کی 488 رپورٹس موصول ہوئیں جبکہ دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کےانسٹاگرام اکاؤنٹس خود بخود لاگ آؤٹ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 70 فیصد صارفین کو انسٹاگرام پر لاگ اِن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 11 فیصد صارفین کو سرور کنکشن کے مسائل کا سامنا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق امریکا سے 5 ہزار سے زیادہ صارفین کی شکایت موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ روز رات 11 بجے بھی انسٹاگرام کی بندش کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔
تاہم آج صبح کچھ دیر تک سروس ڈاؤن ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی تاہم میٹا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔