پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ کی سروس معطل

پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ کی سروس معطل
کیپشن: پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ کی سروس معطل

ویب ڈیسک :پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں میسجنگ اور کالنگ کی معروف ایپ  واٹس ایپ سروس معطل ہوگئیں۔
گزشتہ روز  پاکستان میں صارفین کو تقریباً 11 بجے کے قریب واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارفین کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ ہو رہا ہے۔
 واٹس ایپ صارفین نے سروس متاثر ہونے کے بارے میں ایکس پر اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور ایکس پر واٹس ایپ ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے بھی ایکس پر بتایا کہ صارفین کو واٹس ایپ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہےتاہم کچھ دیر کے بعد واٹس سروس بحال ہوگئی ۔