کرک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،3دہشت گرد ہلاک،4زخمی 

کرک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،3دہشت گرد ہلاک،4زخمی 
کیپشن: کرک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،3دہشت گرد ہلاک،4زخمی 

ایک نیوز:خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک،4زخمی ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اپنے ہی فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت معصوم شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔